ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 قطر میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے بڑی سہولت متعارف

 قطر میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے بڑی سہولت متعارف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :دوحہ، قطر میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے بڑی سہولت متعارف کرا دی گئی ہے، اب صرف دو لاکھ ڈالر (تقریباً 7 لاکھ 30 ہزار قطری ریال) کی جائیداد خرید کر چند دنوں میں ملکیت (Title Deed) اور رہائشی اجازت نامہ حاصل کیا جا سکے گا۔  
 یہ اقدام بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو متوجہ کرنے اور ملک کی بڑھتی ہوئی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کومزید مضبوط بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

ریئل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی (RERA) کے چیئرمین انجینئرخالد بن احمد العبدلی نے اعلان کیا کہ یہ اسکیم آئندہ تیسرے رئیل اسٹیٹ فورم میں باضابطہ طورپرمتعارف کرائی جائے گی جو وزارت داخلہ، انصاف، محنت اور انویسٹمنٹ پروموشن ایجنسی کے تعاون سے منعقد ہوگا۔

ان کے مطابق نیا نظام جائیداد کی خرید و فروخت کے عمل کو تیز، شفاف اورمؤثر بنانے کیلئے تیار کیا گیا ہے، تمام متعلقہ ادارے ایک متحدہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے کام کریں گے تاکہ تمام مراحل چند دنوں میں مکمل ہوسکیں۔

RERA کے مطابق جن غیرملکی سرمایہ کاروں کی سرمایہ کاری 10 لاکھ ڈالر (تقریباً 36.5 لاکھ قطری ریال) یا اس سے زیادہ ہوگی، انہیں مستقل رہائش کی سہولت دی جائے گی، جس میں صحت، تعلیم اورسرمایہ کاری کے خصوصی حقوق شامل ہونگے۔

ادارہ نے بتایا کہ قطراسوقت دنیا میں رئیل اسٹیٹ رجسٹریشن میں پہلے نمبرپر ہے، جہاں جائیداد کے دستاویزات 24 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں جاری کیے جاتے ہیں جبکہ رجسٹریشن فیس خطے میں سب سے کم یعنی صرف 0.01 فیصد ہے۔