افسوسناک خبر؛پی ٹی آئی کےاہم رہنما کوفائرنگ کرکے قتل کردیاگیا

PTI
کیپشن: PTI
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:رہنما تحریک انصاف طاھر حمید قریشی قتل، ان کے فارم ہاوس بلی والا کے قریب قتل کیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق موٹر سائیکل سواروں نےپی ٹی آئی رہنماطاہرحمیدقریشی کو  گولیاں ماریں ، اطلاع پر بستی ملوک پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ابتدائی تفتیش کے دوران پولیس نے  طاہر حمید کے دوست حارث کو حراست میں لے لیا، پولیس کے ذرائع کے مطابق شیخ طاہر حمید کے قتل کے وقت ان کے ساتھ گاڑی میں ایک دوست بھی تھا، 
 مقتول کا دوست حارث گاڑی چلا رہا تھا۔ملتان، مقتول کو حملہ آوروں نے گاڑی سے اتار کر گولی ماری۔

پولیس نے حراست میں لیے گئے حارث کو چھوڑ دیا ،پولیس ذرائع  کےمطابق حارث کو پوچھ گچھ کے بعد جانے دیا گیا ہے ،سی پی او خرم شہزاد حیدر بھی نشتر ہسپتال پہنچ گئے۔ ایس ایس پی آپریشنز حسام بن اقبال ہمراہ ہیں۔پولیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

دوسری جانب آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کاملتان میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے سیاسی پارٹی کے رہنما طاہر حمید قریشی کے جابحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔

آئی جی پنجاب نے آر پی او رملتان سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔ آئی جی پنجاب کا کہناتھا کہ ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔ 

آئی جی پنجاب کی سی پی اوملتان کولواحقین سے قریبی رابطہ رکھنے کی ہدایت کردی۔ لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔

جبکہ وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی کا ملتان میں پی ٹی آئی رہنما طاہر حمید قریشی کے قتل کے واقعہ کا نوٹس  لےلیا۔وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی نے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ۔

چودھری پرویزالٰہی کا کہناتھاکہ فائرنگ کے واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے۔انہوں نے مقتول ظاہر حمید قریشی کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار افسوس کیا۔وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی نے سوگوار خاندان کو انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔  واضح رہے کہ طاھر حمید قریشی چئیرمین وزیر اعلی کمپلین سیل بھی رہ چکے ہیں۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-10-15/news-1665805523-6081.jpg