شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خوشخبری، ایشیا کپ 2023 کی میزبانی پاکستان کرے گا

Pakistan will host asia cup in 2023
کیپشن: Asia Cup
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  کرکٹ شائقین کے لیے اچھی خبر ،ایشیا کپ 2023 کی میزبانی پاکستان کو مل گئی۔

 ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں ایشیا کپ 2023 کی میزبانی پاکستان کو دے دی گئی۔ اے سی سی میٹنگ کی صدارت بھارت کے جے شاہ نے کی، بھارتی بورڈ نے پاکستان کی میزبانی کو منظور کیا۔ایشیا کپ 2023 ون ڈے فارمیٹ پر کھیلا جائے گا۔

 واضح رہے کہ کورونا وائرس کے سبب ایشیا کپ ٹی 20 بھی ملتوی کردیا گیا تھا، ایشیا کپ سری لنکا میں شیڈول تھا۔2022 کے ایشیا کرکٹ کپ کی میزبانی سری لنکا کو دیدی گئی ہے جو کہ ٹی 20فارمیٹ کی بنیاد پر کھیلا جائے ۔ایشین کرکٹ ٹیمیں 2023میں پاکستان میں کھیلنے آئیں گی .

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر