(سٹی42) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر وسیم اکرم کی ون ڈے کرکٹ میں پہلی ہیٹ ٹرک کی یاد تازہ کی ہے۔
وسیم اکرم کا شمار کرکٹ کی دنیا کے عظیم کھلاڑیوں میں ہوتا ہے، وسیم اکرم نے 23 سال کی عمر میں اپنی تیز ترین باؤلنگ سے کرکٹ کی دنیا میں طوفان برپا کردیا تھا، وسیم اکرم نے 14 اکتوبر 1989 میں شارجہ کے مقام پر کھیلے جانے والے میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو مشکلات سے دوچار کیا تھا، وسیم اکرم کی ہیٹ ٹرک کا شکار ہونے والے تینوں ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی جیف ڈوج ، میلکم مارشل اور کرٹلی امبروز سوئنگنگ ڈیلیوریز سے آؤٹ ہوئے۔
Dujon ☝????
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 14, 2021
Marshall ☝????
Ambrose ????#OnThisDay in 1989, @wasimakramlive clean-bowled Dujon, Marshall, and Ambrose on consecutive balls to register his first Hat-Trick in ODIs. pic.twitter.com/PMwUr5J2GI
وسیم اکرم اُس وقت یہ شاندار اعزاز اپنے نام کرنے والے ون ڈے کرکٹ میں چوتھے باؤلر بنے تھے، اس میچ میں شاندار پرفارمنس دکھانے اور پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کرنے پر انہیں مین آف دی میچ کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔پی سی بی نے تقریباً 32 برس بعد وسیم اکرم کی یادگار باؤلنگ کی یاد تازہ کرتے ہوئے ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا۔
خیال رہے کہ وسیم اکرم ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے پاکستانی باؤلر ہیں، انہوں نے یہ ہیٹ ٹرک 1999 میں سری لنکا کے خلاف لاہور ٹیسٹ میں کی تھی۔