شہریوں کی قیمتی گاڑیاں اور موٹرسائکلیں داؤ پر لگ گئی

  شہریوں کی قیمتی گاڑیاں اور موٹرسائکلیں داؤ پر لگ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

در نایاب: پی ایچ اے کے نااہلی ،  شہریوں کی قیمتی گاڑیاں، موٹرسائکلیں داؤ پر لگ گئی ، شہر کے پارکوں سے لاہور پارکنگ کمپنی کو فارغ کرنے کے بعد تاحال متبادل انتظام ہی نہ کیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق  گریٹر اقبال پارک ، گلشن اقبال پارک اور جلو پارک میں پارکنگ سہولت ختم ہونے کے بعد شہریوں کی املاک کا تحفظ یقینی نہیں بنایا جارہا ،  پارکنگ کا انتظام کمپنی سے لینے کے بعد پی ایچ اے پارکنگ فراہم کرنے میں ناکام
ہے ۔

بڑے پارکوں میں روزانہ ہزاروں کی تعداد میں شہری تفریح  کے  لئے آتے ہیں ،  پارکنگ کمپنی کا فنکشن ختم ہونے کے بعد شہریوں کی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں بے یار و مددگار ہے ، گاڑی یا بائیک چوری ہونے کی ذمہ داری کس کی ہوگی کسی کو معلوم نہیں ہے ۔


ذرائع  کا کہنا ہے کہ پی ایچ اے تاحال پارکنگ سے متعلق سمری وزیر اعلی کو ارسال نہیں کرسکا ہے۔

 یاد رہے کہ مشیر وزیراعلیٰ ڈاکٹر سلمان شاہ کی سربراہی میں تشکیل دی گئی اسٹیئرنگ کمیٹی برائے کارکردگی پبلک سیکٹر کمپنیز نے لاہور پارکنگ کمپنی کا پوسٹ مارٹم کردیا، لاہور پارکنگ کمپنی کی کارکردگی غیرتسلی بخش قرار جبکہ کمشنر لاہور کو کمپنی کے مستقبل سے متعلق تجاویز اور تحفظات پر مبنی مراسلہ ارسال کیا گیا تھا۔

Shazia Bashir

Content Writer