پی ایچ اے کا 3 ارب 80 کروڑ مالیت کا بجٹ منظور

پی ایچ اے کا 3 ارب 80 کروڑ مالیت کا بجٹ منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب) پی ایچ اے کا 3 ارب 80 کروڑمالیت کا بجٹ سال 19-2020 منظور کرلیا گیا، رواں مالی سال پی ایچ اے ایک بھی ترقیاتی منصوبہ شروع نہیں کرے گا۔

سرکاری گرانٹ سے تنخواہوں کا تخمینہ2 ارب 67 کروڑ رکھا گیا ہے جبکہ 1 ارب  90 کروڑ روپے منظور ہوئے، سٹی 42 نے بجٹ دستاویزات حاصل کرلیں، آپریشن اینڈ مینٹینس کی مد میں سرکاری گرانٹ 59 کروڑ روپوں کا تخمینہ لگایا گیا تھا، جسے حکومت نے منظور نہیں کیا۔

  پی ایچ اے کا اپنے وسائل سے آمدن کا تخمینہ ایک ارب25 کروڑ لگایا گیا ہے، پارکوں سے آمدن کا تخمینہ 15 کروڑ سے زائد لگایا گیا، پارکوں میں شادی فنکشنز سے آمدن کا تخمینہ 2 کروڑ 80لاکھ لگایا گیا۔

 سپورٹس کمپلیکس اور بٹر فلائی ہاؤس سے آمدن کا تخمینہ2کروڑ ، کھدائی اور بحالی کے دوران چارجز کی مد میں2کروڑ30 لاکھ کا تخمینہ لگایا گیا ہے، سکریپ، جرمانوں اور ریکوری کی مد میں 2کروڑ 95لاکھ ، سٹیمرز ، موبائل فلوٹس، سپانسر شپ سے آمدن کا تخمینہ 19 کروڑ 89 لاکھ اور سکائی سائن اور مارکیٹنگ کی مد میں آمدن کا تخمینہ45 کروڑ 68لاکھ لگایا گیا۔

 شاپ بورڈز اور شاپ سائن کی آمدن کا تخمینہ 20 کروڑ 91 لاکھ، سپانسر شپ فیسٹیول اور بینک منافع کی مد میں دو کروڑ کا تخمینہ لگایا گیا ہے، بجٹ کی باقاعدہ منظوری آج بورڈ سے لے لی گئی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer