ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوکیا کا جدید 5G اسمارٹ فون، قیمت انتہائی کم

نوکیا کا جدید 5G اسمارٹ فون، قیمت انتہائی کم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : موبائل فون کمپنی نوکیا نے اپنے مشہور کلاسیکی فون Nokia 1100 کو جدید انداز میں پیش کرتے ہوئے اسے Nokia 1100 5G کے نام سے لانچ کر دیا ہے۔

پاکستان میں اس نئے 5G اسمارٹ فون کی قیمت 11,999 روپے ہے۔ اس ماڈل میں جدید ٹیکنالوجی کا بہترین امتزاج پیش کیا گیا ہے۔

Nokia 1100 5G روزمرہ کے بنیادی استعمال جیسے کالز، SMS اور WhatsAppکے ساتھ ساتھ ویڈیو کالز اور ہلکی پھلکی ویب براوزنگ میں بھی بہترین کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ نیا ورژن خاص طور پر ان صارفین کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو سادہ فون استعمال کرنا پسند کرتے ہیں لیکن جدید 5G رفتار سے بھی فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔

Nokia 1100 5G کی ریلیز نے اُن صارفین کی بھی توجہ حاصل کرلی ہے جو ایک ایسا فون چاہتے ہیں جو سادہ ہو، قابل اعتماد ہو اور جدید فیچرز بھی فراہم کرے۔