ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیوٹیز سرانجام دینے والے افسران اور ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری

ڈیوٹیز سرانجام دینے والے افسران اور ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے:وی آئی پیز کے لیے پروٹوکول ڈیوٹیز سرانجام دینے والے افسران اور ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آگئی۔

  تفصیلات کے مطابق پروٹوکول ڈیوٹیز کی حساس نوعیت کے پیشِ نظر افسران و ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں نمایاں اضافے کی تجاویز تیار کر لی گئیں, گریڈ ایک سے 19 تک کے افسران وملازمین کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے سے متعلق سفارشات مرتب کی گئی ہیں۔

تجویز کے مطابق:ڈی جی پروٹوکول کی تنخواہ 2 لاکھ 59 ہزار سے بڑھا کر 3 لاکھ 47 ہزار روپے کرنے کی سفارش

ڈپٹی ڈائریکٹر پروٹوکول / ایڈمن کی تنخواہ 2 لاکھ 26 ہزار روپے تک مقرر کرنے کی تجویز

اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن کی مجوزہ تنخواہ 1 لاکھ 82 ہزار 556 روپے

سینئر کلرک کی تنخواہ 70 ہزار سے بڑھا کر 93 ہزار روپے

جونیئر کلرک کی تنخواہ 59 ہزار سے بڑھا کر 78 ہزار روپے کرنے کی تجویز

گریڈ 4 اور 5 کے ڈرائیور، چوکیدار، مالی، نائب قاصد سمیت نچلے گریڈ کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی بھی سفارش 

ذرائع کے مطابق پروٹوکول ڈیوٹیز کی حساس نوعیت کے باعث اضافی مراعات کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ تنخواہوں میں اضافے کی یہ سفارشات فنانس ڈیپارٹمنٹ اور کابینہ کمیٹی کی حتمی منظوری سے مشروط ہوں گی۔