ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بابر اعظم نے سینچری بنا کر ویرات کوہلی کا ریکارڈ برابر کر دیا

بابر اعظم نے سینچری بنا کر ویرات کوہلی کا ریکارڈ برابر کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان کے اسٹار بلے باز بابر اعظم نے بالآخر اپنی طویل سینچری خشک سالی ختم کر دی، راولپنڈی میں سری لنکا کے خلاف میچ میں انہوں نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 83 اننگز بعد شاندارسینچری بنائی، بابراعظم نے 2 سال 2 ماہ اور 15 دن کے طویل وقفے کے بعد کم بیک کیا، آخری سینچری30 اگست 2023 کو بنائی تھی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ بابر اعظم کے 83 اننگز تک سینچری نہ بنانے کا یہ سلسلہ بالکل ویسا ہی ہے جیسا بھارت کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی نے 2019 سے 2022 کے دوران جھیلا تھا۔ کوہلی نے بھی ٹھیک 83 اننگز بعد اپنی خشک سالی ختم کی تھی، جب انہوں نے دبئی میں افغانستان کے خلاف سینچری بنائی۔

 دونوں کھلاڑیوں کی جانب سے برابر تعداد کی اننگز کے بعد سنچری بنانا شائقین کے لیے ایک دلچسپ اتفاق بن گیا ہے۔

گزشتہ روز راولپنڈی میں کھیلےگئے میچ میں بابر اعظم نے 102رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور ٹیم کو ون ڈے سیریز جتوانے میں اہم کرادار ادا کیا، بابر نےبھرپور اعتماد کے ساتھ بیٹنگ کی، ان کے کور ڈرائیوز، پرسکون مزاج اور بہترین شاٹ سلیکشن نے شائقین کو ایک بار پھر ان کی پرانی فارم یاد دلا دی۔

کرکٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ سینچری بابر اعظم کے لیے ایک بڑا موڑ ثابت ہو سکتی ہے۔ گزشتہ سال کے دوران انہیں غیر مستقل کارکردگی پر تنقید کا سامنا تھا، لیکن اس اننگز نے ان کی صلاحیتوں پر دوبارہ مہر ثبت کر دی ہے۔

سینچری کے  کرکٹ شائقین بھی سوشل میڈیا پر بابر اعظم کو  مبارکباد دے رہے ہیں۔