محمد حفیظ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مقرر

محمد حفیظ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق کپتان محمد حفیظ کو پاکستان کی مینز کرکٹ ٹیم کا ڈائریکٹر مقرر کردیا ہے۔

محمد حفیظ نے 55 ٹیسٹ218 ون ڈے اور 119ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے مجموعی طور پر12780 رنز بنائے اور253 وکٹیں حاصل کیں۔ وہ حال ہی میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی ٹیکینکل کمیٹی کے رکن بھی رہے ہیں۔

محمد حفیظ اس ٹیم کا حصہ تھے جس نے 2017 میں انگلینڈ میں منعقدہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتی تھی۔