بابر اعظم نے کپتانی چھوڑ دی

بابر اعظم نے کپتانی چھوڑ دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پی سی بی کی جانب سے صرف ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کی پیشکش سے انکار کرتے ہوئے  تینوں فارمیٹ کی کپتانی سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق بابر اعظم نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے تمام فارمیٹ کی کپتانی سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا۔ انہوں  نے کہا کہ وائٹ بال کرکٹ میں نمبر ون بننا تمام کھلاڑیوں کی محنت کا نتیجہ تھا، قیادت سے دستبرداری مشکل فیصلہ تھا،کپتانی چھوڑنے کا یہ درست وقت ہے۔ تینوں فارمیٹ میں بطور کھلاڑی پرفارمنس جاری رکھوں گا، نئےکپتان کو اپنے تجربے کی بنیاد پر سپورٹ کروں گا، اس ذمہ داری کیلئے اعتماد پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ۔

قبل ازیں آج پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف نے بابر اعظم سے لاہور میں ملاقات کی۔ ملاقات میں بابر اعظم کو وائٹ بال کرکٹ کے لیے نیا کپتان لانے کا بتایا گیا ، البتہ  پی سی بی کی جانب سے انہیں صرف ٹیسٹ ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے کی پیشکش کی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کی پیشکش ٹھکراتے ہوئے بابر اعظم نے تینوں فارمیٹ کی کپتانی سے انکار کر دیا تھا۔ بابر اعظم تینوں فارمیٹ کی کپتانی سے انکار کے بعد میٹنگ سے چلے گئے تھے۔بعد ازاں انہوں نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے تینوں فارمیٹ کی کپتانی سے دستبرداری کا اعلان کیا۔