ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عوام پر بجلی بم گرانے کی تیاریاں؟ فی یونٹ کتنی مہنگی ہوگئی؟

Electricity price increased
کیپشن: Electricity
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)نیپرا میں بجلی کی قیمت میں 2 روپے 18 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست پر سماعت مکمل ہوگئی۔ اضافہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا جائے گا۔

تفصیلات کےمطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق نیپرا میں سماعت مکمل ہوگئی،بجلی مزید2 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی،منظوری کی صورت میں بجلی صارفین پر 43 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا،اضافہ رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا تھا،بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے سوا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں  پر ہوگا۔

چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی نے سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ پر سماعت کی۔میپکو حکام نے بتایا کہ سیلاب کے باعث میپکو کی بجلی فروخت میں کمی آئی ہے۔ نیپرا حکام کا کہنا تھا کہ بجلی کی فروخت کم ہونے سے کیپسٹی پیمنٹس پر فرق پڑا۔گزشتہ سہ ماہی کی نسبت فروخت دس فیصد کم رہی۔

پاورڈویژن کے حکام نے بتایا کہ ہماری کوشش ہے کہ بجلی قیمت میں مزید اضافہ نہ ہو۔ کوشش ہے کہ صارفین کو پرائس شاک نہ لگے۔ ہماری درخواست ہے کہ یہ اضافہ فروری اور مارچ تک لگایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ سہ ماہی کو دوماہ میں کرنے کے حوالے سے تحریری درخواست دے دیں۔نیپرا اعدادوشمار کا جائزہ لینے کے بعدفیصلہ جاری کرے گا۔

 
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer