ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

توہین الیکشن کمیشن کیس؛عمران خان سےمتعلق سپریم کورٹ سے اہم خبر

supreme court of pakistan
کیپشن: supreme court of pakistan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ نے توہین الیکشن کمیشن کے کیس میں عمران   خان اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کو نوٹس جاری کردیے۔

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے توہین الیکشن کمیشن کے کیس میں ادارے کی درخواست پر سماعت کی جس دوران عدالت نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے مختلف ہائیکورٹس میں زیر التوا کیسزکسی ایک ہائیکورٹ میں منتقل کرنے کی درخواست کی ہے، الیکشن کمیشن کا مؤقف ہے کہ بلدیاتی اور عام انتخابات کی تیاری کریں یا کیسز لڑیں۔

عدالت کا کہنا تھاکہ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے حکم سے کیسزیکجا کرنے کی عدالتی نظائربھی پیش کیں۔بعد ازاں عدالت نے الیکشن کمیشن کی درخواست پرعمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 15 دن تک ملتوی کردی۔