ویب ڈیسک:فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ سے نکلنے کے بعد پاکستان کے لیے ایک اور اچھی خبر آگئی ہے۔
تفصیلات کےمطابق برطانیہ نے بھی پاکستان کا نام ہائی رسک ممالک کی لسٹ سے نکال دیا ہے، پاکستان کا نام منی لانڈرنگ، دہشت گردی کو معاشی طور پر کنٹرول کرنے والے ممالک سے نکالا گیا ہے۔
فارن اینڈ کامن ویلتھ ڈویلپمنٹ آفس نے پاکستانی ہائی کمیشن کوباقاعدہ آگاہ کردیا ہے۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا کہ ’برطانیہ نے پاکستان کو ہائی رسک تھرڈ ممالک کی فہرست سے نکال دیا ہے۔
Some good news. The United Kingdom has officially removed Pakistan from its list of ‘High Risk Third Countries’ following our early completion of FATF action plans. ???????? ???? ???????? pic.twitter.com/clcGHy5771
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) November 14, 2022
بلاول بھٹو نے لکھا کہ ’فیٹف ایکشن پلان کی جلد تکمیل کے بعد برطانیہ نے یہ اقدام کیا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ برطانیہ نے یہ اقدام 21 اکتوبر کےفیٹف کے فیصلے کے نتیجےمیں کیا ہے۔خیال رہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(فیٹف) نے 21 اکتوبر 2022 کو پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال دیا تھا۔
فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے سے پاکستان کیلئے غیرملکی فنڈنگ کا حصول آسان ہو جائے گا۔
اس وقت جاری فیٹف اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ پاکستان فیٹف کی مانیٹرنگ میں رہے گا، پاکستان کو اینٹی منی لانڈرنگ اورٹیررفنانسنگ قانون پرمزید عمل درآمد کی ضرورت ہے۔