(ویب ڈیسک)زندگی میں صرف چند سادہ سی عادات کی مدد سے آپ بیماریوں سے بچ سکتے ہیں اور اپنی صحت بہتر رکھ سکتے ہیں۔بہت سے لوگ یہ نہیں سمجھتے کہ آپ اپنی مدد کے لیے بہت کچھ کرسکتے ہیں۔
عمر بڑھنے کے ساتھ انسان کو خود کو اتنا بوڑھا محسوس کرنے کی ضرورت نہیں جتنا وہ سمجھتا ہے، دن میں تین بار اچھے اور متوازن کھانا ضرور کھائیں، جن میں کاربوہائیڈریٹ، پروٹین، اور چکنائی کی مناسب مقدار کا ایک کھانا اور دوبار ہلکی پھلکی غذا شامل ہے۔کافی مقدار میں صاف پائی پیئیں، مناسب نیند لیں اور باقاعدگی سے ورزش کریں۔
ذہنی دباؤ پر قابو پانا ایک اور اہم عادت ہے جس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ اگر آپ ذہنی دباؤ کا شکار ہیں تو سب سے سادہ اور کم مدت کے لیے روزانہ آپ جو کچھ کرسکتے ہیں ، وہ مراقبہ ہے، خود کوکچھ دیر کے لیے اس دنیا سے باہر نکالیں جو آپ کے لیے ذہنی دباؤ پیدا کرتی ہے۔ اور اگر ذہنی دباؤ شدید نوعیت کا ہے تو ہمیں اس حوالے سے اپنی سوچ تبدیل کرنی چاہیے اور اس پریشان کن صورت حال میں سے اپنے لیے کوئی مثبت پہلو نکال لینا چاہیے۔
ہمارے جسم کو آکسیجن کی ضرورت ہوتی ہے، اس لیے صحت مندعادات کی اپنی فہرست میں صاف ہوا میں سانس لینے کو ترجیح دیں، یہ یقینی بنائیں کہ آپ کا گھر جراثیموں سے پاک ہے۔ اگر گنجائش ہو اور اگر ممکن ہوتو گھر کو صاف کرنے کے لیے آرگینک چیزیں استعمال کریں اور اسی قسم کی جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کریں۔ اپنی روزمرہ کی زندگی میں صحت مند عادات کو شامل کرنا بہت آسان ہے۔
اپنے ذہنی دباؤ پر قابو پانے کی کوشش کریں گے اور زیادہ سے زیادہ صاف اور تازہ ہوا میں سانس لیں گے تو آپ کا جسمانی حفاظتی نظام اتنا مضبوط ہوجائے گا جتنا کہ وہ ہوسکتا ہے اور آپ ایک صحت مند بڑھاپا گذار سکتے ہیں۔ اپنی بہتری کے لیے خود ذمہ داری لینے کی عادت اپنائیں گے۔