جھولے میں بیٹھے دولہا دلہن بری طرح گرگئے؛ پھر کیا ہوا؟ ویڈیو دیکھیں

Unique Entry of Bride and Groom
کیپشن: Bride and Groom
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد ساجد) سوشل میڈیا پر شادی کی ایک نئی ویڈیو وائرل ہوئی جس کو دیکھنے والے چونک گئے، انٹرنیٹ پر متعدد ویڈیوز شیئر کی جاچکی ہیں جس میں دولہا دلہن کو شادی پر کوئی منفرد رسم کرتے دیکھا جاسکتا ہے، منظرعام پر آنے والی اس نئی ویڈیو میں دولہا دلہن کو  خاص انداز میں شادی کی تقریب میں انٹری کرنا مہنگا پڑگیا۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اس ویڈیومیں دولہا دلہن نے شادی کی تقریب میں شاندار انٹری کے لئے ایک الگ انداز اپنایا مگر قسمت کو کچھ اور منظور تھا، عصر حاضر میں اب قدیمی دور کی رسمومات کو بتدریج ختم کیا جارہا ہے اور ان کی جگہ ایسی رسمیں جنم لے رہی ہیں جن کو دیکھنے والے حیرت زدہ رہ جاتے ہیں، ایسی رسمیں زیادہ تر بھارت کی مختلف ریاستوں میں ہورہی ہیں۔

بھارت میں ہونے والی ایک شادی کی تقریب میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جس میں دولہا دلہن نے کچھ الگ انداز میں انٹری کی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دولہا اور دلہن 10،8 فٹ کی بلندی پر ایک گھومنے والےجھولے میں بیٹھے ہیں اور خوشگوار موڈ میں ایک دوسرے سے باتیں کرنےمیں مصروف ہیں، تقریب میں دیگر مہمان دولہا دلہن کو اس طرح دیکھ کر حیران ہیں اور ان کی طرف غور سے دیکھ رہے ہیں۔باتیں کرتے وہ دونوں اپنا توازن کھو بیٹھے اور دھڑم سے میز پر آگئے۔

ویڈیو دیکھنے والوں نے اس پر افسوس کیا اور امید ظاہر کی کہ اس ناخوشگوار واقعہ میں دولہا دلہن کو زخمی نہ ہوئے ہوں، کچھ  سوشل میڈیا صارفین نے اس پر تمسخر اڑاتے کمنٹ سیکشن میں ملےجلے تبصرے کئے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer