ویب ڈیسک: پاکستان کے سپر بیٹر محمد رضوان کے تکیہ ساتھ رکھنے کی وجہ سامنے آگئی۔
سپر بیٹر محمد رضوان تکیہ کیوں ساتھ رکھتے ہیں؟ سوشل میڈیا پر قیاس آرائیوں کا طوفان آگیا جتنے منہ اتنی باتیں ۔ لیکن کسی نے یہ جاننے کی کوشش نہیں کی کہ آخر اس کے پیچھے اصل حقیقت کیا ہے؟
محمد رضوان نے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ وہ گردن میں تکلیف ہونے کے باعث تکیہ ساتھ رکھتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کے وکٹ کیپر ہونے کے باعث انہیں بہت ہل جل کرنا پڑتی ہے اور بیٹنگ کے دوران بھی مسلسل ہیلمٹ پہننا ہوتا ہے اس لیے گردن میں تکلیف رہتی ہے اور ڈاکٹر نے انہیں خاص میڈیکیٹڈ تکیہ استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے اس لیے وہ سفر کے دوران بھی اسے اپنے ساتھ رکھتے ہیں۔
Mohammad Rizwan speaks about why he always carries his pillow with him.
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 15, 2021
Watch full video: https://t.co/R8J23eqvJa#BANvPAK | #HarHaalMainCricket pic.twitter.com/8TUbi09q9f