چینی اور منی لانڈرنگ سکینڈل، اہم سیاسی شخصیات پر مقدمہ درج

چینی اور منی لانڈرنگ سکینڈل، اہم سیاسی شخصیات پر مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عابد چوہدری ) ایف آئی اے نے جہانگیر ترین، علی ترین، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ چاروں ملزموں کے خلاف دو علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین ان کے بیٹے علی ترین جبکہ شہباز شریف کے دونوں بیٹوں حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ مقدمہ میں نامزد چاروں ملزموں کیخلاف دو مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ مقدمے میں امانت میں خیانت، دھوکہ دہی اور فراڈ سمیت منی لانڈرنگ کی دفعات لگائی گئیں۔

حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کیخلاف 25 بلین کی منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا گیا ہے جبکہ جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین پر 4.35 بلین روپے کی منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا گیا۔ ایف آئی اے کے مطابق چاروں ملزموں کے خلاف چینہ سکینڈل سمیت منی لانڈرنگ کی تحقیقات چل رہی تھیں۔