ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاک فوج بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے:عثمان بزدار

پاک فوج بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے:عثمان بزدار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ما ل روڈ (علی اکبر ) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لائن آف کنٹرول پر شہری آبادیوں پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ و گولہ باری کے واقعات کی شدید مذمت کی ۔

 وزیراعلیٰ پنجاب نے بھارتی فائرنگ سے 4 شہریوں اور ایک جوان کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا،  انہوں نے نے زخمی شہریوں اور جوانوں کی جلد صحت یابی کیلئے  دعا کی۔

عثمان بزدار نے کہاکہ بھارت کا نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا انتہائی قابل مذمت اور بزدلانہ فعل ہے، دنیا کورونا سے نمٹنے کیلئے یکسو ہے جبکہ متعصب مودی سرکار خطے میں امن کو نقصان پہنچانے کے درپے ہے، بھارت شہری آبادی کو نشانہ بنا کر عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا رہا ہے۔

 انہوں نے کہاکہ مودی سرکار کی جانب سے ایل او سی کی خلاف ورزیاں خطے میں امن کے لئے خطرہ ہیں، ایل او سی کے ساتھ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں بھی بربریت کی انتہا کر رکھی ہے، مودی، ہٹلر کا دوسرا روپ دھار چکا ہے، بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے، پاک فوج بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے اور پاکستانی قوم اپنی بہادر مسلح افواج کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے دیوالی کے تہوار پر پاکستان میں مقیم ہندو برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ دیوالی کے موقع پر ہندو برادری کی خوشیوں میں شریک ہیں، تہواروں میں شرکت پنجاب کی روایت اور ثقافت کا حصہ ہے، ہندو اور دیگر اقلیتوں کو پنجاب میں یکساں حقوق حاصل ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ اقلیتوں سے بہتر سلوک اور احترام دین اسلام کا خاصا ہے، پنجاب میں ہر اقلیتی شہری کو مساوی حقوق اور آئینی تحفظ حاصل ہے، ایک دوسرے کی خوشیوں میں شرکت سے مذہبی رواداری یگانگت اور بھائی چارے کو فروغ ملتا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer