ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چھٹی کا مزہ دوبالاہوگیا،لاہور میں موسم سرما کی پہلی بارش

چھٹی کا مزہ دوبالاہوگیا،لاہور میں موسم سرما کی پہلی بارش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بسام سلطان/سعید احمد سعید)  انتظار کی گھڑیاں ختم  ، لاہور میں ابر رحمت برس پڑا،شہر کے مختلف علاقوں میں تیز بارش ، خشک سردی کا خاتمہ ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق  شہر کے مختلف علاقوں میں ابر رحمت جم کے برسا جس سے فضا سے آلودگی کا خاتمہ ہو گیا۔ ٹائون شپ ، پیکو روڈ کچا جیل روڈ، فیروز پور روڈ ، والٹن،ایبٹ روڈ، شملہ پہاڑی، ایمپریس روڈ پر بارش اور ملحقہ علاقوں میں تیز بارش ہوئی۔ماہرین کے مطابق بارش ہی سموگ کے خاتمے میں مدد گار ثابت ہو سکتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بارش ہو جانے سے زکام، کھانسی ، سانس لینے کے مسائل اور خشک سردی سے چھٹکارا پایا جا سکے گا ۔ شہر میں گزشتہ کئی روز سے سموگ کے ڈیرے تھے۔

شہر لاہور کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہوا کے ساتھ بارش ہوئی، جسس کے باعث سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا جبکہ لاہور ایئرپورٹ سعودی ایئرلائن کی جدہ سےلاہور آنے والی پرواز کو لینڈنگ میں دشواری کا سامنارہا،کنٹرول ٹاور نے جہاز کے کپتان کو فضا میں چکر لگانے کی ہدایت کی،تھری تھرٹی طیارہ لاہور اور قصور کے درمیان چکر لگانے پر مجبور ہوگیا،طیارہ  20 ہزار فٹ بلندی پرچکرلگاتارہا، بعدازاں موسم بہتر ہوتےہی طیارے کو لینڈنگ کی اجازت دی گئی۔

محکمہ موسمیات نے  اہم پیش گوئی کرتے بتایا کہ موسم سرما کی پہلی بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا اور مزید بارشوں کا بھی امکان ہے، لاہور کے علاوہ ملک کے مختلف حصوں میں بھی بارش  ہوئی،شہر کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش سے لیسکو کا ترسیلی نظام شدید متاثر ہوا، بارش کی وجہ سے 240 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے، ٹرپنگ کی وجہ سے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی، بارش کے دوران لائن سٹاف کو برقی لائنوں پر کام کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،لیسکو حکام  کا کہناتھا کہ بارش تھم جانے پر بحالی کا کام شروع ہوگا۔

دوسری جانب گوجرانوالہ اور گردونواح میں موسم سرما کی پہلی بارش کے بعد خشک سردی اور فضائی آلودگی کی لہر قدرے کم ہوچکی ہے،سموگ میں بھی کمی کا امکان ہے،تاہم شہر اور گردونواح میں بھی ہلکی بوندا باندی جاری ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer