ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سونے کی قیمت کو پر لگ گئے، خواتین صارفین پریشان

سونے کی قیمت کو پر لگ گئے، خواتین صارفین پریشان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان: شہر کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان جاری، فی تولہ سونے کی قیمت میں چار سو پچاس روپے کا اضافہ ہوا ہے، سونے کی قیمتوں میں اضافے پر خواتین صارفین کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چار سو پچاس روپے اضافے کے بعد خالص چوبیس قیراط فی تولہ سونے کی قیمت اکسٹھ ہزار آٹھ سو پچاس روپے جب کہ بایئس قیراط فی تولہ سونے کی قیمت چھپن ہزار چھ سو پچانوے روپے ہوگئی ہے۔ صدر لاہور ڈویژن صرافہ ایسوسی ایشن حاجی محمد افضل کا کہنا ہے کہ عالمی صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی خریداری کا رجحان بڑھنے کے اثرات پاکستانی صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں پر مرتب ہوئے ہیں۔

 سونے کی قیمتوں میں اضافے پر خواتین صارفین کا کہنا ہے کہ پہلے ہی قوت خرید نہ ہونے کے برابر ہے سونے کی بڑھتی قیمت معاشی مشکلات میں اضافے کا سبب بنے گی۔