ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

علامہ اقبال میڈیکل کالج انتظامیہ نے چیف جسٹس کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے

علامہ اقبال میڈیکل کالج انتظامیہ نے چیف جسٹس کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چوہدری: چیف جسٹس کے حکم کے باوجود علامہ اقبال میڈیکل کالج کےگرلز ہاسٹلز کی مرمت اور نئے واش رومز کی تعمیر مکمل نہ ہوسکی۔ انتظامیہ نےایم بی بی ایس فرسٹ ایئر کی ایک سو پانچ طالبات کو ہاسٹل فراہم کرنے سے معذرت کرلی۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے پانچ ماہ قبل علامہ اقبال میڈیکل کالج کے دورے کے موقع پر ہاسٹلز کی ابتر حالت کا نوٹس لیتے ہوئے فوری مرمت کا حکم دیاتھا۔ لیکن پانچ ماہ سے زائد وقت گزرنے کے باوجود گرلز ہاسٹلز کی مرمت اورنئے واش رومز کی تعمیر مکمل نہیں ہوسکی، جس کے باعث فرسٹ ایئر میں داخل ہونے والی ایک سو پانچ طالبات کو رہائش دینے سےانکار کردیا گیا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہےکہ ایک ماہ تک کوئی متبادل بندوبست کریں تب تک ہاسٹلز کی اپ گریڈیشن مکمل ہوجائے گی، جس پردور دراز سے آئی طالبات اور ان کےوالدین کالج کے ایڈمن بلاک کے سامنے سراپا احتجاج بن گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گرلز ہاسٹلز کی اپ گریڈیشن کیلئے فنڈز بروقت نہ ملنے سے مرمتی کام تاخیر سے شروع ہوا جس کا خمیازہ اب فرسٹ ایئر کی طالبات بھگتیں گی۔     

Shazia Bashir

Content Writer