ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیپرا نےایران سےاضافی100 میگاواٹ بجلی خریدنےکی منظوری دے دی 

نیپرا نےایران سےاضافی100 میگاواٹ بجلی خریدنےکی منظوری دے دی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ایران سے اضافی بجلی کی درآمد میں بڑی پیش رفت سامنے آگئی ۔ نیپرا نےایران سےاضافی100 میگاواٹ بجلی خریدنےکی منظوری دے دی ۔

نیپرا نےموجودہ 104 میگاواٹ بجلی فراہمی کے ٹیرف کی بھی منظوری دے دی۔نیپرا نےفیصلہ نوٹیفکیشن کے لیے وفاقی حکومت کو بھجوادیا۔

ایرانی سپلائرزکو امریکی ڈالرزمیں ادائیگی کی اجازت ہوگی۔ٹیرف اوپیک کےخام تیل کی باسکٹ قیمت سےمنسلک ہوگی۔اضافی100میگاواٹ بجلی کے لیے ماہانہ ڈیڑھ کروڑکلوواٹ آورکی “ٹیک آرپے” شق بھی منظور  کرلی گئی ۔ نیپرا نےایران سےبجلی فراہمی کےمتعلق معاہدے میں ترامیم نمبر7، 8 اور9 کی منظوری دی۔سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نےایران سےبجلی درآمد سےمتعلق نیپرامیں درخواست دائر کی تھی ۔ ایران کی کمپنی توانیرسے موجودہ 104میگاواٹ کے لئے ٹیرف کی منظوری مانگی گئی تھی۔درخواست میں اضافی100 میگاواٹ بجلی درآمدکے لیےٹیرف منظوری بھی طلب کی گئی تھی۔

درخواست میں اصل معاہدے کی ترامیم نمبر7، 8 اور 9 شامل تھیں۔جن میں بجلی کی فراہمی اور ٹیرف ڈھانچے میں تبدیلیوں کی تفصیلات دی گئی تھیں۔