سٹی 42 : انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ سے بھی ڈالر کی قیمت کی خبر سامنے آگئی ۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر ایک پیسے سستا ہوگیا، انٹربینک میں ڈالر 278.62 روپے سے کم ہوکر 278.61 روپے پر بند ہوا ۔
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 279.82 روپے پر برقرار رہا. اوپن مارکیٹ میں یورو 1.75 روپے سستاہوکر 327.47 روپے، برطانوی پاونڈ ای کدن میں 3 روپے 74 پیسے سستا، برطانوی پاونڈ 380.26 روپے سے کم ہوکر 376.52 روپے، سعودی ریال 1 پیسے کم ہوکر 74.97 روپے پر آگیا۔ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم 76.75 روپے پر برقرار رہا۔