ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 لاہور :ٹریفک پولیس کا بڑا کریک ڈاؤن، ہزاروں گاڑیاں ,موٹر سائیکلیں تھانوں میں بند 

 لاہور :ٹریفک پولیس کا بڑا کریک ڈاؤن، ہزاروں گاڑیاں ,موٹر سائیکلیں تھانوں میں بند 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد:لاہور میں ماڈل روڈز پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے, جس کے دوران رواں سال ہزاروں گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے خلاف کارروائیاں کی گئی ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق مجموعی طور پر 42 ہزار سے زائد وہیکلز کے خلاف کارروائی کی گئی، جبکہ انتہائی خطرناک ڈرائیونگ پر 18 ہزار 141 موٹرسائیکلیں تھانوں میں بند کی گئیں۔

لین لائن کی خلاف ورزی پر 12 ہزار 289 گاڑیوں اور موٹرسائیکل سواروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی، جبکہ ٹریفک بہاؤ میں خلل ڈالنے پر 164 موٹرسائیکل سواروں اور 395 کم عمر ڈرائیورز کے چالان کیے گئے۔

ون وے کی خلاف ورزی پر 2 ہزار 289 جبکہ سگنل توڑنے پر 616 وہیکلز کے خلاف کارروائی کی گئی۔ اسی طرح بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے والے 10 ہزار 114 افراد کو چالان ٹکٹ جاری کیے گئے۔

گزشتہ روز بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والے 3 ہزار 819 افراد کے خلاف بھی کارروائی کی گئی۔ سی ٹی او سید عبدالرحیم شیرازی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی مکمل پابندی کریں تاکہ حادثات اور ٹریفک مسائل سے بچا جا سکے۔

لاہور میں ماڈل روڈز پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن، ایک ہفتے کے دوران ہزاروں گاڑیاں ,موٹر سائیکلیں تھانوں میں بند