عرفان ملک: لاہور میں جمعۃ المبارک کے موقع پر مساجد اور امام بارگاہوں کے اطراف سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے شہر کے داخلی و خارجی راستوں اور اہم شاہراہوں پر سکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کے احکامات جاری کر دیےجبکہ حساس مقامات پر سنائپرز تعینات کرنے اور مساجد کے اطراف گشت بڑھانے کی بھی ہدایت کی ہے۔
فیصل کامران کا کہنا ہے کہ سپروائزری افسران نماز جمعہ کی سکیورٹی انتظامات خود فیلڈ میں جا کر چیک کریں جبکہ سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات تمام افسران اور جوان مکمل الرٹ رہیں
پولیس حکام کے مطابق موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کو عبادت گاہوں سے مناسب فاصلے پر پارک کروانے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔