ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

190 ملین پاؤنڈ کیس، بانی اور بشریٰ بی بی کے وکلاء کو حتمی مہلت مل گئی

190 ملین پاؤنڈ کیس، بانی اور بشریٰ بی بی کے وکلاء کو حتمی مہلت مل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( احتشام کیانی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلاء کو190 ملین پاؤنڈ کیس میں 20 مئی تک دلائل دینے کی حتمی مہلت دے دی ۔
 چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل بینچ نے تحریری حکمنامہ جاری کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ فریقین جان بوجھ کر سماعت سے غیر حاضر نہیں ہوں گے اور نہ ہی غیر ضروری التواء کی درخواستیں دیں گے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلاء کو 20 مئی کو دلائل دینے کی حتمی مہلت دیتے ہوئے حکم دیا کہ امید ہے فریقین جان بوجھ کر سماعت سے غیر حاضر نہیں ہوں گے نہ غیر ضروری التواء مانگیں گے۔

 فیصلے میں کہاگیاکہ سلمان صفدر نے بانی اور بشریٰ بی بی سے ہدایات لینے کے لیے التواء کی درخواست دی،نیب نے سلمان صفدر کی التواء کی درخواست کی مخالفت کی، گزشتہ سماعت پر فریقین کو حاضری یقینی بنانے اور اپیل پر دلائل کی ہدایت کی گئی تھی،آج کی سماعت میں دلائل کی بجائے سلمان صفدر نے کمزور وجوہات پر التواء کی درخواست دائر کی،یہ بھی حقیقت ہے کہ مرکزی اپیلیں سلمان صفدر کی جانب سے دائر کی گئی تھیں، کیس کی حساسیت اور اہمیت کی وجہ سے آخری اور حتمی مہلت دی جا رہی ہے۔

 حکم نامے میں مزیدکہاگیاکہ سلمان صفدر تمام ضروری اقدامات اٹھا لیں اور آئندہ سماعت 20 مئی کو اپیلوں پر دلائل دیں۔
 
 

Ansa Awais

Content Writer