ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ملک بھر میں جعلی و غیر رجسٹرڈ ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

 ملک بھر میں جعلی و غیر رجسٹرڈ ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بابر شہزاد ترک:اسلام آباد   سمیت ملک بھر میں جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، جبکہ وفاقی وزارتِ قومی صحت نے اس حوالے سے تفصیلات بھی جاری کر دی ہیں۔

وزارتِ صحت کے مطابق کراچی میں گزشتہ 3 ماہ کے دوران جعلی ادویات کے خلاف متعدد بڑی کارروائیاں کی گئی ہیں، جن میں فروری سے مئی 2026 کے دوران مختلف علاقوں میں 10 بڑی مشترکہ چھاپہ مار کارروائیاں شامل ہیں۔ یہ کارروائیاں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (DRAP) اور ایف آئی اے کے اشتراک سے کی گئیں۔

کارروائیوں کے دوران غیر قانونی ادویات تیار کرنے والے نیٹ ورکس اور جعلی ادویات کے کارخانوں کو بے نقاب کیا گیا جبکہ غیر رجسٹرڈ انجیکشن بنانے والے مراکز پر بھی چھاپے مارے گئے۔ حکام کے مطابق بڑی مقدار میں غیر رجسٹرڈ ادویات، ٹراماڈول سمیت کنٹرولڈ ڈرگز کا خام مال، مشینری، پیکنگ میٹریل اور جعلی برانڈز برآمد کر کے ضبط کیے گئے ہیں۔ متعدد افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ جعلی ادویات کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور انسانی زندگیوں سے کھیلنے والوں کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ غیر قانونی ادویات کے کاروبار میں ملوث عناصر کے گرد گھیرا مزید تنگ کیا جا رہا ہے اور ڈرگ ایکٹ کے تحت سخت کارروائیاں جاری رہیں گی۔

وزیر صحت کے مطابق معیاری اور محفوظ ادویات کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانا حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے اور اس مقصد کیلئے ملک بھر میں نگرانی کا نظام مزید سخت کیا جا رہا ہے۔