ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایڈیشنل سیشن جج کا جیلوں کا دورہ؛ 65 قیدیوں کو رہائی کا پروانہ مل گیا

 ایڈیشنل سیشن جج کا جیلوں کا دورہ؛ 65 قیدیوں کو رہائی کا پروانہ مل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42: ایڈیشنل سیشن جج رفاقت علی قمر  نے شہر کی دونوں جیلوں کا دورہ کیا اور،معمولی جرائم میں ملوث 65قیدیوں کی رہائی کے احکامات جاری کردیے 
کوٹ لکھپت جیل میں سپرنٹنڈنٹ اعجاز اصغر نےفاضل جج کااستقبال کیا،کوٹ لکھپت جیل سے ایک خاتون سمیت7 قیدی کی رہائی کے احکامات دیے 
کیمپ جیل میں سپرنٹنڈنٹ ظہیر ورک نے معزز جج کا استقبال کیا، رفاقت علی قمر نےکیمپ جیل سے 58قیدیوں کی رہائی کے احکامات جاری کئے۔
فاضل جج کا دونوں جیلوں کی بیرکس،ہسپتال،کچن،پی سی اوز کا  بھی دورہ کیا ، دونوں جیلوں میں قیدیوں کو فراہم کئے جانے والےکھانے کا معیار چیک کیا،فاضل جج نے کم عمر اور خواتین قیدیوں کی شکایات اور مسائل سن کر احکامات جاری کئے