ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 22 مئی تک توسیع

پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 22 مئی تک توسیع
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی)پی ٹی آئی کے تین رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 22 مئی تک توسیع ہوگئی۔

 نادیہ خٹک، عالیہ حمزہ اور جاوید کوثر اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے،ملزمان کی جانب سے ملک فیصل، غلام مرتضیٰ حسنین سنبھل اور ملک جواد عدالت پیش ہوئے۔

 عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی،نادیہ خٹک کے خلاف دو، جاوید کوثر کے خلاف 3 اور عالیہ حمزہ کے خلاف 2 مقدمات درج ہے۔

 ملزمان پر سڑک بلاک کرنے، ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ اور کار سرکار میں مداخلت کا الزام ہے۔