شاہدسپرا: اووربلنگ کےسکینڈل میں افسران کےدرمیان سردجنگ شروع ہو گئی، لیسکوافسران نےاووربلنگ کاملبہ ایک دوسرےپرڈالناشروع کردیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر اووربلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کیا گیا ۔سابق لیسکوچیف شاہدحیدرنےاووربلنگ کروانےپرڈائریکٹرکسٹمرسروسزکونوٹس جاری کیا۔لیسکوچیف محمدرمضان بٹ نےسابق لیسکوچیف کواووربلنگ پروضاحتی نوٹس بھجوادیا۔سابق لیسکوچیف شاہد حیدرنےایف آئی اےکےکریک ڈاؤن کےبعدنوٹس جاری کیاتھا۔موجودہ لیسکوچیف نےسابق چیف ایگزیکٹوکوریٹائرمنٹ کےبعدوضاحتی نوٹس بھجوایا۔لیسکوافسران نےاووربلنگ کاملبہ ایک دوسرےپرڈالناشروع کردیا۔
لیسکومیں رائےمحمداصغربطورڈائریکٹرکسٹمرسروسزفرائض انجام دیتےرہے۔محمداصغرایف آئی اےکےکریک ڈاؤن کےدوران طبی بنیادوں پررخصت پرچلےگئےتھے۔افسران کی سردجنگ سےاووربلنگ کےمیگاسکینڈل کی تحقیقات متاثرہونےکےخدشات پیدا ہو نے لگے۔لیسکو میں 39 ارب روپے اووربلنگ کی مد میں اضافی چارج کئے گئے تھے۔دونوں وضاحتی نوٹسز میں اووربلنگ اور غلط ڈی ٹیکشن بلز چارج کرنے کا الزام لگایا گیا۔بورڈ آف ڈائریکٹرز نے سنگین مسئلے پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر ایف آئی اے نے کریک ڈاؤن کا آغاز کیا تھا۔