ویب ڈیسک : تصادی رابطہ کمیٹی (ECC) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے تاکہ ریفائنریز، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز کو ہونے والے نقصانات کی تلافی کی جا سکے۔
قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 4.12 روپے اضافے کی منظوری دی ہے۔ یہ اضافہ 16 مئی سے نافذ العمل ہوگا اور اسے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ممکنہ کمی سے حاصل ہونے والے ریلیف میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق حکومت اس فیصلے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن آج جاری کر سکتی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ECC کے اجلاس میں یہ اصولی فیصلہ کیا گیا تھا کہ 16 مئی سے ممکنہ طور پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں جو کمی متوقع ہے، اس میں سے 4.12 روپے فی لیٹر کی جزوی رعایت ریفائنریز، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز کو منتقل کی جائے گی۔