ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مرغی کی قیمت میں حیران کن اضافہ

مرغی کی قیمت میں حیران کن اضافہ
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)لاہور،پشاوراور ملتان میں مرغی کی قیمت میں  اضافہ ہو گیا۔

  لاہور میں زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں تین روپے کا اضافہ ہوا ہے جبکہ انڈوں کی فی درجن قیمت ایک روپے بڑھ گئی ہے۔

 لاہور میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 397 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 411 روپے مقرر کیا گیا ہے،لاہور میں فی درجن انڈوں کی قیمت 281 روپے مقرر کی گئی ہے،گزشتہ روز لاہور میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 394 روپے جبکہ پرچون ریٹ 408 روپے تھا، انڈوں کا ریٹ 280 روپے درجن تھا۔

پشاور میں مرغی کے فی کلو نرخ میں ایک ہفتے میں 65 روپے کا اضافہ ہوااور سرکاری نرخنامے میں زندہ مرغی کے نرخ 420 روپے سے بڑھ کر 485 ہو گئے ہیں۔

 ملتان میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 398 روپے کلو جبکہ زندہ برائلر کا پرچون ریٹ 412 روپے مقرر کیا گیا ہے،انڈے فی درجن 281 روپے میں مل رہے ہیں۔