ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وین ڈر ڈوسن پی ایس ایل کے بقیہ میچز کیلئے تیار

وین ڈر ڈوسن پی ایس ایل کے بقیہ میچز کیلئے تیار
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:جنوبی افریقہ کے روسی وین ڈر ڈوسن نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے بقیہ میچز  کیلئے  اسلام آباد یونائیٹڈ کو اپنی دستیابی ظاہر کرکے کھیلنے کیلئے ہاں کر دی ہے۔

 وین ڈر ڈوسن اس سے قبل ڈرافٹ میں پک ہونے کے بعد ذاتی وجوہات کی وجہ سے پی ایس ایل سے دستبردار ہوئے تھے۔

 تاہم اب روسی وین ڈر ڈوسن نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو اپنی دستیابی ظاہر کردی ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے بھی ڈوسن کی بقیہ میچز میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ ترجمان اسلام آباد یونائیٹڈ کے مطابق مینجمنٹ رسی وین ڈر ڈوسن کو پی ایس ایل میں خوش آمدید کہتی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ورلڈ کلاس کھلاڑی کے پی ایس ایل میں آنے سے چار چاند لگ جائیں گے۔