ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مہنگائی کے ستائے عوام پر ایک بار پھر بجلی گرانے کی تیاریاں

مہنگائی کے ستائے عوام پر ایک بار پھر بجلی گرانے کی تیاریاں
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد ندیم سپرا: مہنگائی کے ستائے عوام پر ایک بار پھر بجلی گرانے کی تیاریاں ،وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

آئندہ سال کیلئے بجلی کےٹیرف میں 4 روپے 16پیسے تک اضافے کی درخواست کی گئی ۔لیسکو سمیت بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں نے قیمتوں میں اضافہ مانگ لیا۔لیسکو سمیت دیگر کمپنیوں میں ٹیرف میں 4 روپے 16 پیسے فی یونٹ کے حساب سے اضافہ مانگ لیا۔
لیسکو رواں سال 22 روپے 95 پیسے فی یونٹ کے حساب سے بلنگ کر رہی ہےجبکہ آئندہ سال کیلئے 25 سے لیکر27روپے 11پیسے فی یونٹ پرٹیرف کی ڈیمانڈ ہو گی ۔
ٹیرف میں اضافے کی درخواست آپریشنز، کیپیسٹی چارجز کی قیمت پر دائر کی گئی ہے ۔سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا نے 23 مئی کو سماعت مقرر کر دی ہے ۔نیپرا کی جانب سے مجوزہ 7 قیمتوں کی کیٹیگریز پر سماعت کی جائے گی۔سماعت میں منظور ہونے والی قیمت پر آئندہ ماہ صارفین کو بلنگ کی جائیگی۔