9 مئی ملک میں سیاہ دن ہے،آئی جی پنجاب

9 مئی ملک میں سیاہ دن ہے،آئی جی پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)آئی جی پنجاب عثمان انور نے کہا ہےکہ 9 مئی کے واقعات پر کسی سیاسی جماعت کے خلاف نہیں بلکہ مسلح جتھے کے خلاف کارروائی ہورہی ہے۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ 9 مئی ملک میں سیاہ دن ہے، اس روز ہونے والے واقعے کے بعد کے پی پولیس نے بھی بہت سی گرفتاریاں کی ہیں، کراچی پولیس نے بھی ہنگامہ آرائی کرنیوالوں کو گرفتار کیا۔انہوں نے کہا کہ جناح ہاؤس پر حملہ خطرناک تھا، تمام واقعات کی جیو فینسنگ کی ہے، گرفتار افرادکو عدالت میں پیش کیاجائےگا۔آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ کسی سیاسی جماعت کے خلاف نہیں بلکہ مسلح جتھے کیخلاف کارروائی ہورہی ہے، گرفتاری کے وارنٹ کی تکمیل کے لیے گئے تو منصوبہ بندی کے تحت ہنگامہ آرائی کی گئی، سیف سٹی کیمروں میں تمام ویڈیو شواہد موجود ہیں، قانون اپنا راستہ خود بناتا ہے، اب تک 3200افراد اب تک گرفتار کیے جاچکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیف سٹی کےکیمرے عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے لگائےگئے، شرپسندوں نے سیف سٹی کے کیمروں کو بھی آگ لگائی ۔ڈاکٹر عثمان کا کہنا تھا کہ کوئی کسی سرکاری عمارت میں گھسنےکی کوشش کرے گا تو جو قانون میں لکھا ہے وہی کیا جائے گا، شرپسند ہمارےمس گائیڈڈ لوگوں، خواتین کی آڑ  میں ہنگامہ آرائی کریں یا جلاؤگھیراوکریں تو ایسے میں پولیس کا گولی چلانا بہت مشکل ہے۔

Ansa Awais

Content Writer