ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عامر لیاقت کی ناقابل یقین ویڈیو

عامر لیاقت کی ناقابل یقین ویڈیو
کیپشن: Aamir Liaquat & Dania Shah
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمدساجد) رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت اور دانیہ کے درمیان ایک دوسرے پر الزامات لگانے کا سلسلہ جاری ہے، سوشل میڈیا پر دانیہ کی جانب سے ایسی ایسی ویڈیوز شیئر کی جارہی ہیں جن کا گمان بھی نہیں کیا جاسکتا، عزت کی دھجیاں اڑاتے بیانات دیئے جارہے ہیں تو دوسری جانب عامر لیاقت وضاحتیں دے رہے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف  کے رکن اسمبلی، ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین کی مشکلات میں مزید اضافہ ہورہا ہے کیونکہ ان کی تیسری بیوی دانیہ ملک سوشل میڈیا پر غیراخلاقی بیانات اور ویڈیوز شیئر کررہی ہیں جبکہ عامر لیاقت ان دنوں ٹک ٹاک ویڈیوز بنا کر اپنا درد بیان کررہے ہیں، دانیہ نے سوشل میڈیا پر عامرکی ایک اور ویڈیوز اپ لوڈ کی، ویڈیو پر لکھا کہ؛یہ بندہ قدرتی پاگل ہے یا مجھکو لگتا'۔ جبکہ ویڈیو کے کیپشن میں پاگل آدمی بھی تحریرکیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سفید یونیفارم میں ایک ٹریفک وارڈن نظر آرہا جس کے پاس کھڑے عامر لیاقت سیخ پا ہیں اور چلاتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ' اٹھالے تجھے، اٹھالے تجھے تو،بالکل اٹھالے۔ دانیہ کی جانب سے شیئر کی گئی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عامرلیاقت کے چلانے پر ٹریفک وارڈن خاموش ہے جبکہ اردگرد لوگوں کا ہجوم بھی یہ سارا منظر دیکھ رہا ہے۔

یادرہےزیرنظرویڈیو یکم اگست 2021 کی ہے۔جس میں عامر لیاقت حسین نے شاہراہ فیصل کراچی میں پولیس پر رشوت لینے کے الزامات لگائے تھے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer