ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میرا نشاہ میں خود کش دھماکا، 3سکیورٹی اہلکار اور 3بچے شہید

میرا نشاہ میں خود کش دھماکا، 3سکیورٹی اہلکار اور 3بچے شہید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) امن دشمنوں کا پھر وار ، شمالی وزیر ستان کے علاقہ میرانشاہ میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں تین سکیورٹی اہلکار اور تین معصوم بچے شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شہدا میں لانس حوالدار زبیر قادر، سپاہی عزیر اسفر، قاسم مقصود شامل ہیں جبکہ شہید ہونے والے بچوں کے نام احسن، احمد حسن اور انعم بتائے گئے ہیں۔  

دہشت گردی کے واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ناکہ بندی کر دی جبکہ سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ سکیورٹی ایجنسیوں نے دھماکے کے مقام سے شواہد اکٹھے کرنے شروع کر دیئے، سہولت کاروں کے خلاف بھی تحقیقات جاری ہیں