ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز کا شیڈول جاری

قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز کا شیڈول جاری
کیپشن: Pak Vs WI
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حافظ شہباز علی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز کا شیڈول جاری،قومی ٹیم 21 جولائی سے 24 اگست تک ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی، ‏دورے میں 5 ٹی ٹوئنٹی اور دو ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی تیاریوں کے پیش نظر دونوں بورڈز کی باہمی مشاورت سے سیریز میں ایک ٹیسٹ کم کر کے دو ٹی ٹوئنٹی میچز بڑھا ئے گئے ہیں۔  ٹی ٹونٹی میچز بارباڈوس اور گیانا میں کھیلے جا ئیں گے۔ سیریز کے پہلے دو ٹی ٹوئنٹی میچز 27اور 28 جولائی کو بار باڈوس میں جبکہ آخری تین ٹی ٹونٹی میچز 31 جو لائی، یکم اگست اور تین اگست کو گیانا میں کھیلے جائیں گے۔‏

ٹیسٹ سیریز سے قبل قومی ٹیم گیانا میں دو روزہ پریکٹس میچ کھیلے گی۔سیریز کے دونوں ٹیسٹ میچز جمیکا میں کھیلے جائیں گے۔ پہلا ٹیسٹ 12 جبکہ دوسرا ٹیسٹ 20 اگست سے شروع ہو گا۔