ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اب علامات کے بغیر ہی کورونا کی تشخیص ہوسکے گی

اب علامات کے بغیر ہی کورونا کی تشخیص ہوسکے گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( زاہد چودھری ) چغتائی لیب نے کورونا کی تشخیص کیلئے امریکی ادارے ایف ڈی اے کے منظور شدە جدید اینٹی باڈیز ٹیسٹ کی سہولت مہیا کر دی۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وبا کے دوران عام شہری کس حد تک مرض سے متاثر ہوئے اب اس کا پتہ چل سکے گا۔ چغتائی لیب کی جانب سے امریکی ادارے ایف ڈی اے کے منظور شدہ جدید اینٹی باڈیز ٹیسٹ کی سہولت کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ لیب ڈائریکٹر ڈاکٹر عمر چغتائی کہتے ہیں، اینٹی باڈیز ٹیسٹ 99 فیصد مستند ٹیسٹ ہے۔

ڈاکٹر عمر چغتائی کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کیلئے صرف بلڈ سیمپل درکار ہوتا ہے، ٹیسٹ الائزا میتهڈ کے ذریعے کیا جاتا ہے۔

اینٹی باڈیز ٹیسٹ سے صحت مند افراد کے وبائی مرض کا شکار ہونے یا نہ ہونے کا باآسانی پتہ چلایا جاسکتا ہے۔

یاد رہے اس سے قبل  چغتائی لیب نے ڈرائیو تھروکورونا ٹیسٹ سروس شروع کردی تھی، سروس سے شہری لیب یا ہسپتال جائے بغیر راستے سے گزرتے ہوئے اپنا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروا رہے ہیں۔ ریجنل مینجر چغتائی لیب ایرک پیٹر کا کہنا ہے کہ سروس کا مقصد شہریوں کو رش والی جگہ، ہسپتال یا لیب سے دور رکھنا ہے۔