ٹیوٹا گوجرانوالہ موٹرز کے نام سے شو روم مالکان کا کروڑں کا فراڈ

ٹیوٹا گوجرانوالہ موٹرز کے نام سے شو روم مالکان کا کروڑں کا فراڈ

سٹی42 : ٹیوٹا گوجرانوالہ موٹرز کے نام سے شو روم مالکان کا شہریوں سے کروڑں روپے کا فراڈ، متاثرین کا نیب آفس کے باہراحتجاج ، شدید نعرے بازی۔

تفصیلات کے مطابق مظاہرین نے ٹویوٹا گوجرانولہ موٹرز شو روم مالکان کے خلاف شدید احتجاج کیا، متاثرین کا کہنا تھا کہ کئی ماہ پہلے لاکھوں روپے گاڑیوں کے لیے جمع کرائے مگر گاڑی نہیں ملی۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ کار شو روم مالکان گوجرانوالہ کے جاوید مظفر حسین اور عثمان ریاض کے خلاف کارروائی کی جائے، نیب حکام کا کہنا تھا کہ درخواست گزاروں کی جانب سے درخواست موصول ہو گئی ہے ، ضابطے کے تحت کارروائی کریں گے۔

شازیہ بشیر

Content Writer