ٹریفک چالان سسٹم کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کا فیصلہ

 ٹریفک چالان سسٹم کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (علی ساہی)سیف سٹی اتھارٹی نے ٹریفک چالان سسٹم کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کا فیصلہ کرلیا، ٹریفک وارڈنز کیلئے ای چالان کرنے کیلئے ابتدائی طور پر 2 ہزار خصوصی مشینیں خریدی جائیں گی۔

 ٹریفک چالاننگ سسٹم کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کیلئے اقدامات شروع کردیئے گئے، لاہورسمیت پنجاب بھر کیلئے ابتدائی طور پر 2 ہزار مشینیں اور کمپیوٹر سمیت دیگر سامان خریدا جائے گا، ان مشینوں کے ذریعے کیے گئے ای چالان شہری آن لائن اور اے ٹی ایم کے ذریعے بھی جمع کروا سکیں گے، مشینوں کی خریداری سمیت منصوبہ کیلئے 120 ملین روپے لاگت آئے گی، پولیس نے منصوبے کی سمری حکومت کو بھجوادی۔

 ڈی آئی جی ٹریفک کی جانب سے اقدامات کیلئے آئی جی پنجاب کو درخواست کی گئی تھی تاکہ سسٹم کو شفاف اور بہتر بنایا جاسکے۔

Sughra Afzal

Content Writer