نواز شریف مودی،دشمن قوتوں کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں:میاں محمودالرشید

نواز شریف مودی،دشمن قوتوں کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں:میاں محمودالرشید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمراسلم:اپوزیشن کا پنجاب اسمبلی میں سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے متنازعہ بیان پراحتجاج، میاں نوازشریف کو پھانسی دو کے نعرے لگائے گئے۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف نے قومی سلامتی کے اعلامیہ کو مسترد کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف اربوں کی کرپشن منی لانڈرنگ کو چھپانے کے لئے ایسی حرکتیں کر رہے ہیں۔ محمودالرشید کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف نے اگر یہ بیان دیا تو انہیں بتانا ہوگا کہ اسامہ سے اربوں ڈالر کس نے لئے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف ریاست کے ستونوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ نوازشریف مودی اور دشمن قوتوں کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں، اس حوالےسے احتجاج کریں گے۔

اس خبر کو ضرور پڑھیں:نوازشریف کا بیان گمراہ کن اور افسوسناک ہے: میاں محمود الرشید

محمودالرشیدکا کہنا تھا کہ میاں نوازشریف ڈیل کرکےفرارہوناچاہتےہیں۔انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعلیٰ کےلیےتحریک انصاف نے چند نام فائنل کیے ہیں لیکن وزیراعلیٰ پنجاب نے ابھی تک نگران وزیراعلیٰ کے لیے رابطہ نہیں کیا۔