ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چکن بیف اور مٹن کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

چکن بیف اور مٹن کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خادم:چھٹی کے روز خوشگوار موسم کے باعث شہری گوشت خریدنے کے لیے بازاروں کا رخ کرنے لگے، برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ مٹن اور بیف کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، چکن سرکاری ریٹ 511 روپے فی کلو جبکہ صافی گوشت 600 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔

دکانداروں نے بتایا کہ انتظامیہ کی جانب سے مٹن اور بیف کی سرکاری ریٹ لسٹ فی الحال جاری نہیں کی جا رہی۔ تاہم سہولت بازار میں مٹن کی قیمت 1,600 روپے فی کلو اور بیف 800 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

اوپن مارکیٹ میں مٹن 2,500 روپے فی کلو جبکہ بیف 1,100 سے 1,200 روپے فی کلو کے درمیان فروخت ہو رہا ہے۔

علاوہ ازیں، مسری گولڈن مرغا زندہ 1,200 روپے اور سیل دیسی مرغا زندہ 1,500 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ خوشگوار موسم کے باعث وہ بڑی تعداد میں بازار پہنچے، لیکن قیمتوں میں فرق دیکھ کر محتاط خریداری کر رہے ہیں۔