ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انسٹاگرام سے محفوظ پیغام رسانی کا فیچر ختم کرنے کا فیصلہ

انسٹاگرام سے محفوظ پیغام رسانی کا فیچر ختم کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے اعلان کیا ہے کہ وہ انسٹاگرام کے ڈائریکٹ میسجز سے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا فیچر 8 مئی 2026 تک ختم کر دے گی۔

کمپنی کے مطابق یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے کیونکہ اس پرائیویسی فیچر کو استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد بہت کم تھی۔

یہ فیچر 2021  میں متعارف کرایا گیا تھا اور اس کا مقصد زیادہ نجی اور محفوظ سوشل میڈیا ماحول کو فروغ دینا تھا، تاہم اب اسے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

میٹا نے اپنے بیان میں کہا کہ انسٹاگرام کے ڈائریکٹ میسجز میں اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ میسجنگ کو بہت کم لوگ فعال کر رہے تھے، اسی لیے اس آپشن کو ختم کیا جارہا ہے۔

کمپنی نے کہا کہ جو صارفین زیادہ محفوظ گفتگو چاہتے ہیں وہ واٹس ایپ استعمال کریں کیونکہ اس ایپ میں اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن پہلے سے بطور ڈیفالٹ موجود ہے، اس کے برعکس انسٹاگرام پر اس فیچر کو دستی طور پر فعال کرنا پڑتا تھا.

دوسری جانب گزشتہ ہفتے ٹک ٹاک نے بھی انکرپٹڈ میسجز متعارف نہ کرانے کا فیصلہ کیا تھا، کمپنی کا کہنا تھا کہ انکرپشن کی وجہ سے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سیفٹی ٹیموں کے لیے ضرورت پڑنے پر پیغامات کا جائزہ لینا مشکل ہو سکتا ہے۔

ماہرین نے میٹا کے اس فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے ان صارفین کے لیے محفوظ رابطے کے اختیارات کم ہو جائیں گے جو نجی اور محفوظ گفتگو کو ترجیح دیتے ہیں۔