ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ای چالان ڈیفالٹر گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

 ای چالان ڈیفالٹر گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:لاہور ٹریفک پولیس  نے چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) کے احکامات پر ای چالان ڈیفالٹر گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کر دیا ہے، اس مہم کے تحت شہر بھر میں ای چالان نادہندگان سے جرمانوں کی وصولی کے لیے خصوصی کارروائیاں جاری ہیں۔

ٹریفک پولیس کے مطابق گزشتہ 5 روز کے دوران 82 ہزار 369 ای چالان نادہندگان سے جرمانے وصول کیے گئے ہیں۔

 ای چالان ڈیفالٹر گاڑیوں سے ریکوری کے لیے ٹریفک پولیس کی ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ سرکاری محکموں کی ڈیفالٹر گاڑیوں سے بھی جرمانوں کی وصولی کا عمل جاری ہے تاکہ قانون کی عملداری کو یقینی بنایا جا سکے، اس مقصد کے لیے خصوصی ٹیمیں  پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ڈیٹا سے منسلک ہو کر کارروائیاں کر رہی ہیں۔

سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی اور سیف سٹی کیمروں کی مدد سے اب ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کر کے بچ نکلنا ممکن نہیں رہا۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بروقت ای چالان ادا کریں اور ٹریفک قوانین کی پابندی کو یقینی بنائیں تاکہ جرمانوں اور قانونی کارروائی سے بچا جا سکے۔