ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  سانحہ جعفر ایکسپریس میإ شہید ہونے والے مسافروں کے لواحقین کے لئے  52 لاکھ فی کس امداد کا اعلان

Jafar Express hijacking aftermaths, city42, compensation money,
کیپشن: جعفر ایکسپریس میں شہید  ہونے والے سپاہی لانس نائیک عثمان کی نماز جنازہ  ان کے آبائی علاقہ میں ادا کی جا رہی ہے۔ ٹرین ہائی جیکنگ کے نتیجہ میں 26 افراد شہید ہوئے تھے۔ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  وفاقی حکومت نے جعفر ایکسپریس  ٹرین کو ہائی جیک کر کے مسافروں کو قتل یرغمال بنانے اور قتل و غارت کرنے والے دہشتگردوں کے ظلم کی کسی حد تک تلافی کرنے کے لئے تمام شہیدوں کے لواحقین کو 52 لاکھ روپے فی کس کمپنسیشن دینے کا اعلان کیا ہے۔

وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہاہے  کہ جعفر ایکسپریس واقعہ میں شہید ہونے والے دو ریلوے ملازمین کے اہلخانہ کو 52 لاکھ روپے فی کس امداد دی گئی ہے۔

 حنیف عباسی نے اعلان کیا کہ ریلوے پولیس ملازمین کے سکیلز کو پنجاب پولیس کے برابر کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے، جس کی وجہ سے عالمی طاقتوں کو یہ کھٹکتا ہے۔ دہشت گردی کے واقعات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے دعویٰ کیا کہ دہشت گردی کی کارروائیاں ہمسایہ ممالک سے ہو رہی ہیں، مگر دہشت گردوں کے سہولت کار ہم خود ہیں۔  

 ان کا کہنا تھا کہ سندھی، پنجابی اور بلوچ کسی نہ کسی شکل میں دہشت گردوں کی سہولت کاری میں ملوث ہوتے ہیں۔ ریسکیو آپریشن کے حوالے سے حنیف عباسی نے سیکیورٹی فورسز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جس طرح یرغمالیوں کو بحفاظت رہا کرایا گیا، وہ قابل تعریف ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ہمیں یہ نہیں سوچنا چاہیے کہ بلوچستان میں لگی آگ ہمارے گھروں تک نہیں پہنچ سکتی۔