ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیوبا ؛ پاور بریک ڈاؤن کے باعث لاکھوں افراد بجلی سے محروم

کیوبا ؛ پاور بریک ڈاؤن کے باعث لاکھوں افراد بجلی سے محروم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : کیوبا میں نیشنل گرڈ بند ہونے کے باعث ایک بار پھر لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہو گئے۔

کیوبا کی وزارتِ توانائی کے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ کیوبا کا نیشنل الیکٹریکل گرڈ بند ہو گیا ہے جس کی وجہ سے کیوبا تاریکی میں ڈوب گیا ہے۔ اسی حوالے سے کیوبا کے وزیرِ اعظم نے بھی بیان جاری کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ بجلی بحال کرنے کے لیے کام جاری ہے، ترجیحی سیکٹرز اور اسپتالوں میں بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔

 کیوبا میں 5 ماہ کے دوران بجلی کا یہ چوتھا بڑا بریک ڈاؤن ہے جس کی وجہ سے دارالحکومت ہوانا سمیت مغربی علاقے بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔