سٹی 42 : قومی ون ڈے اسکواڈ کا تربیتی کیمپ 19 مارچ سے لاہور میں لگےلگا، قومی ون ڈے اسکواڈ کو تربیتی کیمپ کے حوالے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔
قومی ون ڈے کیمپ نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے کوچز کی زیر نگرانی لگے گا، ون ڈے اسکواڈ کا تربیتی کیمپ ایل سی سی اے گراونڈ میں پانچ دن تک جاری رہے گا۔
ون ڈے اسکواڈ کا تربیتی کیمپ 23 مارچ کو اختتام پذیر ہوگا۔
محمد رضوان، بابر اعظم، عبداللہ شفیق، عاکف جاوید،فہیم اشرف کیمپ جوائن کریں گے، اس کے علاوہ نسیم شاہ، محمد وسیم جونیئر اور طیب طاہربھی تربیتی کیمپ میں شرکت کریں گے۔