ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دالوں کی قیمتیں، عوام کیلئے اچھی خبر

دالوں کی قیمتیں، عوام کیلئے اچھی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ماہ مقدس میں دالوں کی قیمتیں کم ہونا شروع ہوگئیں ۔

ملتان کی ہول سیل مارکیٹ غلہ منڈی میں دال چنا 700 روپے من سستی ہو گئی، دال چنا سپریم 10 ہزار سے کم ہو کر 9 ہزار 300 روپے فی من ہو گئی، جبکہ دال مسور 400 روپے سستی ہو کر 9600 روپے فی من فروخت ہونے لگی۔ اس کے علاوہ منڈی میں دال چنا 232 روپے فی کلو ، دال مسور 240 روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے۔ 

آڑھتی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ انٹرنیشنل لیول پر بھی کچھ دالیں سستی ہوئی ہیں، منڈی کے آڑھتیوں نے بھی منافع کم کر دیا ہے، منڈی میں تو دالیں سستی ہوئی ہیں لیکن اوپن مارکیٹ میں شہریوں کو کوئی ریلیف نہیں مل رہا، پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چیک اینڈ بیلنس کریں عوام کو ریلیف فراہم کریں ۔